مدینہ منورہ سے اسلام آباد کی حج پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
انتظامیہہ اگلی فلائٹ سے بھیجنے کی تسلیاں دے رہی ہے،مسافر:فوٹو:فائل

انتظامیہہ اگلی فلائٹ سے بھیجنے کی تسلیاں دے رہی ہے،مسافر:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: مدینہ منورہ سے اسلام آباد کی نجی ائیرلائن کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 902 کو گزشتہ رات 11 بجے مدینہ منورہ سے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ پرواز میں تاخیر سے مدینہ ائیرپورٹ پر پھنسے حجاج کو پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے ائیر لائن انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مسافروں نے وزرات مذہبی امور کے عدم تعاون کا  شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کل 4 بجے ہوٹل سے بس میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا لیکن تاحال فلائٹ کا کچھ پتہ نہیں۔ نجی ایئرلائن کا عملہ مسافروں کو دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کرنے کی تسلیاں دے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔