دبئی کے پرتعیش ہوٹل کی بالکونی میں کپڑے سکھارہی خاتون کی ویڈیو وائرل
ویڈیو پر ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے بھی کمنٹ کیا گیا
سوشل میڈیا پر دبئی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دبئی کے ایک انتہائی پرتعیش ہوٹل کی بالکونی میں خاتون کپڑے خشک کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔
پلاوی وینکتیش نامی سوشل میڈیا صارف نے دبئی کے پرتعیش ترین ہوٹلوں میں سے ایک 'ایٹلانٹس دی پام ہوٹل کی بالکونی میں اپنی والدہ کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں وہ ہوٹل کے کمرے کی بالکونی میں کپڑوں کو سکھانے کیلئے لٹکا رہی ہیں۔
شیئر کرنے کے بعد سے اس ویڈیو پر ہزاروں تبصرے اور لائکس آچکے ہیں جس میں کچھ صارفین نے بھارتی خاتون کی تعریف کی تو کچھ نے تنقید۔
ویڈیو پر ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے بھی کمنٹ کیا گیا۔ انتظامیہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے، 'ماں کی ذمہ داریاں، ہمیں امید ہے کہ آپ نے اپنے قیام سے لطف اٹھایا۔ تبصرے میں ایک تالی والا ایموجی بھی شامل کیا۔