وزیراعظم قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے

آستانہ جانے سے قبل وہ 2 اور 3 جولائی کو تاجکستان کا دورہ کرینگے، بھارتی وزیراعظم کی شرکت غیر یقینی ہے

فوٹو: فائل

وزیراعظم آستانہ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، آستانہ جانے سے پہلے وہ تاجکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل آستانہ قازقستان کا دورہ کریں گے، شہباز شریف اہم ترین علافائی فورم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو آستانہ میں ہوگا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کا ابتدائی وفد آستانہ پہنچ گیا ہے، ایس سی او کے نیشنل کوآرڈی نیٹر 2 جولائی تک سربراہی اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں علاقائی و عالمی امور پر غور ہوگا، سربراہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری ہوگا۔

بھارت بھی ایس سی او کا رکن ملک ہے لیکن ابھی تک نریندر مودی کی شرکت غیر یقینی ہے۔ آستانہ جانے سے پہلے شہباز شریف 2 اور 3 جولائی کو تاجکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

 
Load Next Story