پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔