جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین

خالد محمود  پير 1 جولائی 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت و اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی شریک تھے۔

جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔