اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2024
فوٹو : یوٹیوب

فوٹو : یوٹیوب

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز پانچ جولائی کو شیڈول تھی لیکن پرابھاس کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اجے دیوگن کی فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’کالکی2898‘ کا بزنس بڑھے گا اور اجے دیوگن کی فلم کی وجہ سے دونوں فلموں کا بزنس متاثر ہوسکتا ہے۔

نامور ڈائریکٹر نیرج پانڈے کی فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور تبو کی کیمسٹری کو مداح بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص (اجے دیوگن) کی کہانی ہے جو دہرے قتل کے جرم میں 23 برس جیل کاٹ کر رہا ہوتا ہے۔

’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی کہانی رشتوں کی پیچیدگی اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا میوزک آسکر انعام یافتہ ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کا ٹریلر جاری

یہ بھی پڑھیں : ’پشپا2‘ سے ٹکراؤ کا خطرہ، اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم آگین‘ کی ریلیز ملتوی

فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گِل، سائی منجریکر اور شانتانو مہیشواری بھی شامل ہیں اور اب اسے رواں برس دو اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔