پرابھاس کا جادوچل گیا ’کالکی2898‘ پانچ سو کروڑ کے کلب میں داخل
فلم میں راجمولی، دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر اور رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں
پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم 'کالکی 2898' نے صرف چار دن میں دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔
فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔
'کالکی 2898' خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی نئی فلم 'کالکی2898' نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا
بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔
فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی 'کالکی2898' ایس ایس راجمولی کو بھی پسند آگئی
کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔
فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔