کم وقت میں گیند کو زیادہ بار اچھالنے کا ریکارڈ
دو افراد نے 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 52 سیکنڈ تک ہوا بھری گیند 7827 بار اچھال کر گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کیا
امریکا سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 52 سیکنڈ تک ہوا بھری گیند 7827 بار اچھال کر گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ ساز جن کا ہدف بیک وقت سب سے زیادہ ریکارڈ اپنے نام رکھنا ہے) نے ریکارڈ واپس اپنے نام کرنے کے لیے سیٹھ لیمنز کے ساتھ جوڑی بنائی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ان دونوں کی ٹیم نے 2021 میں 4169 پاسز کر کے بنایا تھا۔
ڈیوڈرش کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے دوست نے ہوا بھری بال کو 1 گھنٹے 8 منٹ اور 52 سیکنڈ تک 7827 بار اچھالنے کے غرض سے انتہائی تکلیف اٹھائی۔
یہ ریکارڈ نام کرنے کے بعد ڈیوڈ رش کے پاس بیک وقت ریکارڈ کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔ انہیں بیک وقت سب سے زیادہ ریکارڈ اپنے نام رکھنے کے ٹائٹل کے لیے مزید دو ریکارڈز کی ضرورت ہے۔