عدت میں نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے عدالت

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، وکیل عمران خان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، وکیل عمران خان

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ خاور مانیکا نے اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کے لیے سابقہ اہلیہ کا لفظ استعمال کیا ہے ، انہوں نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی ، مفتی سعید بھی اپنے ویڈیو بیان سے مکر گئے ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ، جج شاہ رخ ارجمند عین فیصلے والے دن کیس سے الگ ہوگئے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ کا سزا معطلی کی درخواست پر آرڈر دیکھا ہے، بدنیتی اور فراڈ میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ارادہ ہونا ہے، اگر خاور مانیکا کا رجوع کا حق تھا تو وہ ایک سول معاملہ ہے اس کا کریمنل سے تعلق نہیں، یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں رجوع کر لیتا، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاکر کہتے میں نے رجوع کرنا تھا۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔
Load Next Story