- مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کیلیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب
- حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والے شائق کو چھوڑیں گے نہیں!
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- بجلی چوری میں ملوث سیپکو کا سپروائزر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
- دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع
- آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر مظاہرین نے فلسطینی بینرز لہرا دیے
- صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل ایک بار پھر گرفتار
- افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم
- ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ لیجنڈز نے فینز کو خوش کرنے کا بیٹرا اٹھالیا
- بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی
- کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ، شہری بلبلا اٹھے
- راولپنڈی؛ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو شہری سے ساڑھے 57لاکھ روپے، کار چھین کر فرار
- سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، عندیہ مل گیا
- سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ درج
- لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل
- مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- محرم الحرام؛ پختونخوا کے 14 اضلاع حساس قرار، موبائل فون سروس معطل رہے گی
- سینٹرل کنٹریکٹس کن کھلاڑیوں کو ملے گا؟
- لاہور میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار
- پختونخوا؛ پی ٹی آئی رہنما مجمع کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل، فیڈر چالو کروا دیا
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب
![جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، انسداد دہشتگری عدالت](https://c.express.pk/2024/07/2660713-imrankhanatadyalajail-1719899015-126-640x480.jpg)
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، انسداد دہشتگری عدالت
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے ، جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔
عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب سمیت 200 سے زائد افراد پر توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت کے مبینہ ایما پر پی ٹی آئی ارکان نے 18 مارچ 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔