خاتون 20 سال تک دستی بم بطور ہتھوڑا استعمال کرتی رہیں

خاتون اپنے کھیت پر کام کر رہی تھی جب انہیں یہ بم ملا

[فائل-فوٹو]

ایک 90 سالہ چینی خاتون دو دہائیوں تک گری دار میوے توڑنے اور کیلیں ٹھونکنے کیلئے انجانے میں دستی بم کو ہتھوڑے کے طور پر استعمال کرتی رہیں۔

کِن نامی خاتون نے چینی نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ صوبہ ہوبی کے ژیانگ یانگ میں اپنے کھیت پر کام کر رہی تھی جب انہیں لکڑی کے ہینڈل والی یہ عجیب و غریب دھات ملی۔


خاتون نے بتایا کہ انہیں یقین ہو گیا تھا کہ یہ ایک ہتھوڑے کی طرح ہے اس لیے وہ اسے گھر لے گئیں اور اسے گری دار میوے سے لے کر سخت چیزوں کو جوڑنے یا توڑنے کیلئے 20 سال تک استعمال کرتی رہیں۔

دستی بم کا پتہ پچھلے ہفتے ہی چلا جب خاتون کے پرانے گھر کو گرانے آنے مردوں کی ایک ٹیم نے اس بم کو دیکھا جو کافی سالوں سے استعمال شدہ لگ رہا تھا۔

پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گرینیڈ کا لکڑی کا ہینڈل برسوں کے استعمال سے ہموار اور چمکدار ہو گیا ہے جبکہ ہینڈل پر ڈینٹ لگ گئے ہیں۔
Load Next Story