ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے جب کہ پیداوار 20 ہزار 37 میگاواٹ ہے اور اس تناسب سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے

ملک میں پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار799 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے1007 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے193بگاس سے 147اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں

بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک بھر میں 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ چکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔