- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- بجلی چوری میں ملوث سیپکو کا سپروائزر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار
- دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع
- آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر مظاہرین نے فلسطینی بینرز لہرا دیے
- صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل ایک بار پھر گرفتار
- افغان حکومت دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، وزیراعظم
- ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ لیجنڈز نے فینز کو خوش کرنے کا بیٹرا اٹھالیا
- بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی
- کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ، شہری بلبلا اٹھے
- راولپنڈی؛ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو شہری سے ساڑھے 57لاکھ روپے، کار چھین کر فرار
- سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، عندیہ مل گیا
- سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ درج
- لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل
- مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- محرم الحرام؛ پختونخوا کے 14 اضلاع حساس قرار، موبائل فون سروس معطل رہے گی
- سینٹرل کنٹریکٹس کن کھلاڑیوں کو ملے گا؟
- لاہور میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار
- پختونخوا؛ پی ٹی آئی رہنما مجمع کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل، فیڈر چالو کروا دیا
- پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
- بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ شان ہی کپتان ہوں گے، بڑا اعلان
یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا
![(فوٹو فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2660828-azamnazir-1719910082-725-640x480.jpg)
(فوٹو فائل)
اسلام آباد: وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس پر حکومت کی جانب سے آج ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جہاں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔
یہ پڑھیں : عمران خان کی گرفتاری بلاجواز اور انھیں نااہل قرار دینے کیلیے تھی، یواین گروپ
انہوں نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اور عدالتی نظام کا مظہر ہے، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانب دارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔