سارنگ مکھیوں کے حوالے سے سائنسدانوں کی چونکا دینے والی تحقیق

تحقیق ان مکھیوں میں موافقت اور سیلاب میں زندہ رہنے کی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالتی ہے

[فائل-فوٹو]

ایک تجربے کے دوران ہوئی غلطی کی وجہ سے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے سارنگ مکھیوں کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی دریافت کرڈالی۔ یہ مکھیاں پانی کے اندر ایک ہفتے تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیلف کی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے غلطی سے سارنگ مکھیوں کو پانی میں ڈبو دیا اور یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ متعدد دنوں تک ڈوبے رہنے کے بعد بھی زندہ رہیں۔


ٹیم ایک تجربہ کررہی تھی جس میں 143 سارنگ مکھیوں کی ملکائیں شامل شامل تھیں۔ انہوں نے پایا کہ 7 دن تک پانی کے اندر رہنے والوں کی بقا کی شرح ان مکھیوں کے برابر تھی جو پانی کے اندر نہیں رکھی گئی تھیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب سائنس دانوں نے تجربہ کیا ہے کہ طویل عرصے تک ڈوبے رہنے پر سارنگ مکھیوں کا کیا بنتا ہے۔ یہ تحقیق ان مخصوص مکھیوں میں موافقت اور سیلاب میں زندہ رہنے کی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔
Load Next Story