فیملی نے عزیز کا جنازہ چھوڑ کر فٹبال میچ دیکھنا شروع کردیا

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

سان تیاگو: ایک ویڈیو آن لائن کافی وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ پر اسے کئی ردعمل موصول ہورہے ہیں جس میں جنوبی امریکا کی ایک فیملی کو جنازہ روک کر فٹ بال میچ دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں فیملی کو ایک بڑی اسکرین پروجیکٹر پر چلی اور پیرو کے درمیان فٹ بال میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور کمرے میں ہی ایک رشتہ دار کی میت تابوت میں رکھی ہوئی ہے۔ تابوت کو پھولوں اور فٹ بال کھلاڑیوں کی ٹی-شرٹس سے سجایا گیا ہے۔

تابوت کے قریب ایک پوسٹر لٹکا ہوا ہے جس پر لکھا ہے، ’انکل فینا، آپ نے ہمیں جو خوشی کے لمحات دیے ہیں ان کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے‘۔


ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ٹام ویلنٹینو نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے پوسٹ پر کافی آن لائن ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ میت کے ساتھ آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔ آپ تابوت پر ٹرافیاں اور جرسیاں دیکھ سکتے ہیں۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ میت خود 1000% یہی چاہتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔