نئی دہلی؛ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
بھارتی فوج کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوٹو: فائل

بھارتی فوج کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں نیم فوجی دستے سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے گھنے درخت کی شاخ سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 27 سالہ شیوا پھربو کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہے اور وہ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس میں کانسٹیبل تھا۔

شیوا پھربو کا خاندان تامل ناڈو میں تھا اور وہ اپنی تعیناتی کے باعث نئی دہلی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ بار بار کی درخواست کے باوجود افسران نے اُسے اپنے ریاست میں تعینات ہونے سے روک رکھا تھا۔

تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ لاش کے قریب اور کانسٹیبل کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ ذہنی دباؤ، پست ہمتی اور افسران بالا کے ناروا سلوک کے باعث بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔