سابق آسٹریلوی کپتان نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ میں افغان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بڑی پیشگوئی کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر کسی بڑی چیز کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم یا بورڈ سے باہر شخص کیلئے یہ تصور کرنا نہایتی مشکل ہے کہ انہوں نے کتنا بڑا مقام حاصل کیا ہے، وہ ورلڈکپ میں بڑی ٹیموں کے مدمقابل لڑے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست؛ راشد خان کا بیان سامنے آگیا

سابق کرکٹر نے کپتان راشد خان کے علاوہ فاسٹ بولر نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کی بھی تعریف کی جبکہ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ اسٹینڈنگ اسٹار قرار دیا۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا

انہوں نے کہا کہ 10 سال پہلے افغانستان، 15 پہلے بنگلادیش اور 25 سال قبل سری لنکا تھا اور اب دیکھیں وہ کہاں کھڑے ہیں، آپ واقعی کہیں نہ کہیں سے شروع کرتے ہیں اور یہ امید لیکر افغان کرکٹر گھر گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔