بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہربھجن سنگھ کے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بابراعظم اور برائن لارا کے انتخاب سے متعلق سوال پر انہوں نے جس ردعمل کا مظاہرہ کیا اس پر شائقین بطور سابق کرکٹر ناراض ہیں۔

مقامی کھیلوں کے پلیٹ فارم کی فوٹیج میں ہربھجن کو ابتدائی طور پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا پر لارا کا انتخاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب انہیں کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنے کو کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

اگلا سوال یہ تھا کہ برائن لارا اور بابراعظم میں سے کون بہتر ہے، جس پر ہربھجن ہنس پڑے جبکہ ساتھ بیٹھے دیگر لوگ جس میں میزبان سری سانتھ بھی شامل تھے ہنسنے لگے۔۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سابق اسپنر نے پھر طنزیہ انداز میں اینکر سے پوچھا کہ کیا ان کی فہرست میں کوئی اور مضحکہ خیز موازنہ ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم مکمل ناکام نظر آئے تھے جبکہ انکی قیادت میں قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔