شاعر و نغمہ نگارعبداللہ چلی لاہور میں سپرد خاک

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
عبدللہ چلی کے پسماندگان میں 3 بیٹے بھی شامل ہیں:فوٹو:فائل

عبدللہ چلی کے پسماندگان میں 3 بیٹے بھی شامل ہیں:فوٹو:فائل

شاعر اور نغمہ نگار عبداللہ چلی کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عبداللہ چلی کی نماز جنازہ میں  گلوکار عارف لوہار ، خالد عباس ڈار، اداکار ریمبو، اچھی خان، پرویز رضا، آغا قیصر عباس، زیڈ اے ذلفی سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ عبداللہ چلی کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ عبداللہ چلی کو کریم بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

عبداللہ چلی کے مختلف گلوکاروں کے لیے لکھے گئے متعدد گانے مقبول ہوئے۔ ان کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور دیگر اہلخانہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔