"بابراعظم کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے"

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
شعیب ملک نے بھی وائٹ بال ٹیم کے کپتان پر تنقید کے نشتر چلادیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

شعیب ملک نے بھی وائٹ بال ٹیم کے کپتان پر تنقید کے نشتر چلادیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔

مقامی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹی20 میں کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ہمارا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ ہمارے بہترین کھلاڑی بابراعظم ہیں، میں صرف ٹاپ 4 سے 5 ٹیموں کے بارے میں بات کر رہا ہوں، کیا بابر ان ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں فٹ ہو سکتا ہے؟ آسٹریلیا، بھارت یا انگلینڈ کا صرف اس مخصوص فارمیٹ میں؟ جواب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم مکمل ناکام نظر آئے تھے جبکہ انکی قیادت میں قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

گروپ راؤنڈ میں پاکستان کو امریکا اور بھارت سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ آئرلینڈ اور کینیڈا کیخلاف بھی بمشکل جیت نصیب ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔