عمران خان کی بطور بہترین کرکٹر آج بھی مداح ہوں، عفت عمر

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

لاہور: پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ وہ بہترین کرکٹر ہونے کی وجہ سے عمران خان کی آج بھی مداح ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ بانی پی ٹی آئی کی شخصیت اور سیاست پر اپنے خیالات شیئر کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عمران خان ایک بہترین انسان دوست فرد ہیں اور جب وہ کرکٹر تھے تو بالکل مختلف تھے۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں آنے کے بعد بدل گئے اور انہوں نے سیاستدانوں کے خلاف بیانیے کو مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمر کے طعنے دینا بند کریں، جو میری مرضی ہوگی وہ کروں گی، عفت عمر

انہوں نے کہا کہ وہ جذبات کو ایک طرف رکھ کر یہ نظریہ رکھتی ہیں کہ ملک میں سسٹم کو چلنا چاہئے اور ہمیں اپنے سیاستدانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔