- راولپنڈی؛ ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق،اکلوتا اورگھر کا واحد کفیل تھا
- کے الیکٹرک کی سندھ حکومت کو جھوٹی یقین دہانی، لوڈشیڈنگ اور رات میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ برقرار
- خفیہ ادارے کی رپورٹ : کسٹمز سمیت ایف بی آر کے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بنادیا گیا
- ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا 2024، پاکستان کی ٹیم نے دو برانز میڈلز اپنے نام کرلیے
- وزیراعظم پی آئی اے کی جلد نجکاری چاہتے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے، علیم خان
- ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو 0-3 سےشکست دے دی
- پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں 13 ہزار پمپس بند رہیں گے
- برازیل؛ ’فیسٹول آف دی نیشنز‘ کی تقریب میں پاکستانی ثقافت کی بہاریں
- الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- غزہ میں 10 میں سے 9 فلسطینی بے گھر ہیں؛ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان
- آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
- بھارت کے 10 بڑے شہروں میں 7 فیصد اموات فضائی آلودگی سے ہوتی ہیں؛ رپورٹ
- ڈکیتی کی نیت کرنے والے تین ملزمان کو پنجاب پولیس نے دھر لیا
- انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے دو گروپس کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا
- اعتراف کرتا ہوں بجلی مہنگی ہے، ڈالرمستحکم رہا تو جنوری میں بجلی سستی ہوگی، اویس لغاری
- پیسکو افسر پر تشدد، ضمانت خارج ہوتے ہی بلدیاتی ناظمین عدالت سے رفو چکر
- گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا
فضا میں پرواز کے دوران طیارے کو شدید جھٹکے؛ 30 مسافر زخمی
![اسپین کی تیسری بڑی فضائی کمپنی کی اس پرواز میں 325 سے زائد مسافر سوار تھے](https://c.express.pk/2024/07/2660960-spainplanetribulanceinjured-1719923150-289-640x480.jpg)
اسپین کی تیسری بڑی فضائی کمپنی کی اس پرواز میں 325 سے زائد مسافر سوار تھے
میڈرڈ: اسپین کی فضائی کمپنی ایئر یوروپا کی پرواز فضا میں تیزی سے جھولنے لگی جس کے نتیجے میں شدید جھٹکوں سے 30 مسافر زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ ایک مسافر سیٹ سے اُڑ کر اوپر سامان رکھنے والے ریگ میں جاکر پھنس گیا۔ جسے شدید زخمی حالت میں نیچے اتارا گیا۔
دوران پرواز طیارے کے اوپر اور نیچے کی جانب سے تیزی سے آنے جانے اور ہچکولے کھانے کی وجہ سے ریگ میں رکھا سامان مسافروں پر گر گیا اور چھت کو شدید نقصان پہنچا۔
شدید جھٹکوں کے باعث طیارے کا رخ برازیل کی جانب موڑ دیا گیا جہاں طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی۔ رن وے پر ایمبولینسیں مسافروں کو طبی امداد دینے کے لیے پہلے سے موجود تھیں۔
30 مسافروں کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 10 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں کو سر میں چوٹیں آئیں کچھ کو فریکچر ہوگیا اور کئی کے چہرے پر زخم آئے۔
خیال رہے کہ اسپین کی تیسری بڑی فضائی کمپنی کی اس پرواز میں 325 سے زائد مسافر سوار تھے۔
تاحال طیارے میں ان غیر معمولی جھٹکوں کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم ایک جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیات کی تبدیلی سے دوران پرواز جھٹکوں کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔