والدین کی طلاق اور دوسری شادی کا علم اسکول کے بچوں سے ہوا عتیقہ اوڈھو

عورت چاہے کنواری ہو یا شادی شدہ، اس کے پاس اپنی کمائی ضرور ہونی چاہئے، اداکارہ

(فوٹو: فائل)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہیں اپنے والدین کی طلاق کا علم اسکول کے بچوں سے ہوا۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اپنے شوبز کیریئر، خاندانی حالات اور دیگر معاملات پر اظہار خیالات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 7 برس تھی تو والدین میں طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننا ثقافتی طور پر ناقابل قبول ہے، عتیقہ اوڈھو


عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ اس زمانے میں بچوں سے ایسی باتیں چھپائی جاتی تھیں اس لئے انہیں یہ بات اسکول کے بچوں سے پتہ چلی جس سے بہت اذیت پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ 19 برس کی تھیں تو ان کے والد کا کینسر سے انتقال ہوگیا اور انہیں چھوٹی عمر سے گھر میں والد یا بھائی کی شکل میں مرد شخصیت کا ساتھ نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر ہونے چاہئیں، عتیقہ اوڈھو

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی سے ایک سبق سیکھا ہے کہ عورت چاہے کنواری ہو یا شادی شدہ، اس کے پاس اپنی کمائی ضرور ہونی چاہئے۔
Load Next Story