زمبابوے کی ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر شامل

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ہرارے: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کو شامل کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ بلے باز انتم نقوی کی ٹیم میں شمولیت ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہوگی، وہ آسٹریلیا میں کوئین سیریز کے لیے لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہے ہیں، انتم نقوی سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی ٹیم میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی تھے۔

انتم نقوی برسلز میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئے اور جب انکی عمر چار سال تھی تو انکی فیملی آسٹریلیا منتقل ہوگئی، انتم نقوی نے آسٹریلیا میں کمرشل ایئر لائن کے پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کر رکھا ہے تاہم انہوں نے کرکٹ کیلئے اپنے ایوی ایشن کیریئر کو چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ زمبابوے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا، زمبابوے اور بھارت کے درمیان 6 سے 14 جولائی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔