- شہری نے اہلیہ سے جھگڑے اور مالی پریشانی کے سبب خودکشی کرلی
- ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اخراجات ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے اٹھائے، وفاقی وزیر
- کراچی: پی ٹی آئی رہنماوں پر ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد
- انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس پر مستحکم
- پیپلزپارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کر کے بلوچستان کا مسئلہ بھی اٹھائے گی، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت
- صدر مملکت کی برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
- ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ فائنل؛پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست
- توشہ خانہ سے اب 3 سو ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل نہیں کیا جاسکتا، کابینہ ڈویژن
- وزیراعلیٰ گنڈا پور نے امریکی حکام سے ملاقات میں سائفر کا معاملہ اٹھا دیا
- کاٹی کا آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ
- جنسی جرائم ناقابل برداشت ہیں؛ جاپان نے امریکی فوج کو خبردار کردیا
- باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق
- وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ
- موریطانیہ؛ تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 89 افراد ہلاک
- انڈونیشیا کے غار میں دنیا کی قدم ترین پینٹنگ دریافت
- بچپن سے صحت مند غذا کا کھایا جانا ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے، تحقیق
- ایپل کا اپنی ڈیوائسز کی زندگی بڑھانے کے لیے اہم اقدام
زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں شوہر کی عبوری ضمانت خارج
لاہور: سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اُن کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے سماعت کرتے ہوئے سابقہ ماڈل کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر زینب جمیل کے شوہر محمد جمیل عبوری ضمانت مسترد کی، ملزم محمد جمیل کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزم پر اپنی اہلیہ پر فائرنگ کروانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ مئی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل پر اُن کے سیلون کے باہر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اُن کے سیلون کے باہر آکر رُکی تھی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے تھے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگی تھیں، بعدازاں اُنہوں نے دورانِ علاج اسپتال سے بیان جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام شوہر محمد جمیل پر عائد کیا تھا۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق زینب جمیل پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے، شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔