- پنجاب؛ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب
- برطانوی انتخابات میں لیبرپارٹی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری؛ نئے وزیراعظم کا اعلان
- برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا سورج غروب؛ رشی سنک مستعفی
- یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی
- راولپنڈی؛ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے میاں بیوی قتل
- کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کا ملزم اور تین دکان دار گرفتار
- بجٹ 25-2024 کی منظوری؛ گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب، ہڑتال پر اگلا لائحہ عمل طے ہوگا
- سعودی عرب کا مختلف شعبوں کے ماہر اور باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
- اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کو داخلے کی اجازت نہیں، سلیم مانڈوی والا
- کراچی: مسجد کی چھت پر قائم گٹکے کا کارخانہ پکڑا گیا
- مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال
- پی ٹی آئی مرکزی میڈیا سیل کے رکن بھائی سمیت لاپتا
- لیسکو میں خراب کارکردگی پر 8اہلکار نوکری سے برخاست، ایک جبری ریٹائرڈ
- توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفا دیدیا، ہنگامی اجلاس طلب
- میڈیٹرینین خوراک لمبی عمر کا باعث بن سکتی ہے
- ہائی بلڈ پریشر ادویات سے خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
- حزب اللہ اور حماس کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی
روس: ریکارڈ میں خاتون کا شوہر مصری نکل آیا جسے خاتون نے دیکھا تک نہیں
ماسکو: ایک 24 سالہ روسی خاتون کو حال ہی میں اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اسے معلوم پڑا کہ اس کی شادی 2022 سے ایک مصری شہری سے ہوچکی ہے جسے وہ کبھی ملی تک نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرسبرگ کی رہائشی نامعلوم روسی خاتون کا پاسپورٹ 2021 میں گم ہو گیا تھا لیکن انہوں نے کبھی اپنے سفری دستاویز کو دوبارہ جاری کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ تاہم خاتون نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پرانا پاسپورٹ کوئی اور بھی اپنے مفاد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔
رواں سال کے آغاز میں جب خاتون اپنے چھوٹے بچے کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے گئیں تو وہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا شوہر جو کہ مصطفیٰ نامی ایک مصری شخص ہے، کو بھی موجود ہونا چاہیے۔ حالانکہ وہ مصطفیٰ سے کبھی نہیں ملیں۔ روسی رجسٹری نے مصطفیٰ نامی شخص کو خاتون کا شریک حیات کے طور پر درج کیا ہوا تھا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ مصطفیٰ کو خود اس خاتون کا پاسپورٹ ملا یا اس نے اسے بلیک مارکیٹ سے خریدا لیکن رپورٹس کے مطابق مصری شخص نے اس دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے روس میں عارضی رہائشی کی درخواست کی تھی اس دعوے کے ساتھ کہ وہ خاتون کا شوہر ہے۔
یہ خبر گزشتہ ہفتے روس میں وائرل ہوگئی ہے جس میں بہت سے سوالات کے جوابات اب بھی واضح نہیں ہیں جیسے یہ شخص صرف پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک روسی شہری سے اپنی شادی کیسے رجسٹر کروانے میں کامیاب ہوا؟۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔