بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832 میگاواٹ ملک میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 700 میگاواٹ جبکہ پیداوار 19ہزار 668 میگاواٹ ہے
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 832 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 668 میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 6ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 650 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 878 میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس سے 1080 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 194 بگاس سے 124 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔