ناقص کارکردگی ورلڈکپ و سیریز میں ناکامیاں بورڈ اجلاس کا ایجنڈے میں شامل نہیں
بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس 6 جولائی طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس 6 جولائی کو لاہور ہیڈکواٹرز میں طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مالی سال 2024-25 کے مالیاتی بجٹ کی منظوری ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے بحث ایجنڈے سے غائب ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے انکشاف کیا کہ بجٹ کی منظوری پر سختی سے توجہ دی جارہی ہے جبکہ ٹیم کی حالیہ ناقص پرفارمنس کے بارے میں خدشات بھی اہم امور کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ بند دروازوں کے پیچھے شروع ہوچکی ہے۔
اگست میں بنگلادیش اور اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف ہونے والی ریڈ بال سیریز کی وجہ سے بورڈ کی توجہ حالیہ کارکردگی سے ہٹ کر وہاں چلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیک؟
قومی ٹیم کے مستقبل کے اہم فیصلے خاص طور پر ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی نے بورڈ کو اہم اور محتاط فیصلے لینے پر مجبور کردیا ہے۔ اجلاس میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اور 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ سمیت دیگر ایونٹس کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔