کرکٹ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ٹیموں کی میزبانی کیلئے بیتاب
سہ فریقی سیریز کی کوششوں پر بھی کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نے لب کشائی کردی
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ایک مرتبہ پھر بھارت، پاکستان اور کینگروز کے درمیان سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کردیا۔
آن لائن پریس کانفرنس میں نک ہاکلے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، انکے میچز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں یا سہ فریقی سیریز یا باہمی سیریز کیلئے ہمارے گراؤنڈ استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بورڈ اور حکومتوں کو ہم آہنگی کی ضرورت ہے البتہ حالات نارمل نہ ہونے تک میزبانی کرنا چاہتے ہیں تاکہ شائقین ہالی وولٹیج مقابلے سے لطف اندوز ہوسکیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا، پاکستان، بھارت سہ فریقی سیریز؛ ''ہم کوشش کرتے رہیں گے''
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز کے فیوچر ٹور پروگرامز کی وجہ سے مصروف شیڈول کے باعث ابھی رسمی بات چیت ہونا باقی ہے۔