جناح ہاؤس حملہ کیس لاہور ہائیکورٹ کے بینچ ممبر کی کیس سننے سے معذرت

میں پہلے ہی 9 مئی واقعات کے کیسز سننے سے معذرت کر چکا ہوں، جسٹس علی ضیا باجوہ

(فوٹو: فائل)

جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ ممبر نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے 266 ملزمان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں 2 رکنی بینچ ممبر نے کیس کو سننے سے معذرت کر لی۔


جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ میں پہلے ہی 9 مئی کے کیسز سننے سے معذرت کر چکا ہوں۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عرفان علوی پیش ہوئے اور بتایا کہ اس کیس میں ہمارے دلائل مکمل ہوگئے تھے۔ تاہم جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }