ایف بی آر نے 2 ہزار اشیا پر پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی

ہزار سی سی گاڑی، الیکٹرک گاڑیوں اور رکشوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد

(فوٹو: فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مالی سال 2024-2025 کے لیے نئے دو ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے پْرزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر بھی 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ بلڈوزر اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
Load Next Story