- ایران میں صدارتی انتخاب؛ مسعود پزشکیان صدر منتخب
- تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست
- کراچی میں تیزہوائیں، پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- کراچی؛ مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار
- عمران خان رہائی تحریک سے مینڈیٹ چور حکومت بوکھلا گئی ہے، بیرسٹر سیف
- بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب
- پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی
- آئس کریم کے صحت بخش فوائد
- کراچی؛ سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کا شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کا انکشاف
- کوپا امریکا؛ ارجنٹینا نے ایکواڈور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
- مودی سرکار کا بھارتی اقلیتوں پر نئے فوجداری قوانین کا نفاذ
- وزن کم کرنے والی ادویات کینسر کیخلاف بھی مزاحم
- برڈ فلو ویکسین کیلئے امریکی حکومت کا ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر دینے کا اعلان
- خلائی ملبے سے بچانے کیلئے چینی خلائی اسٹیشن پر حفاظتی آلات نصب
- امریکا کے آسمان پر دُمدار شے کو لوگ شہابی پتھر سمجھ بیٹھے، حقیقت کچھ اور
- الٹرا پروسیسز غذائیں جلد اموات کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- اسٹار فش سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے لچکدار روبوٹ ماڈل تیار کرلیا
- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات
اسلام آباد / آستانہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرز یوئیف کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے روس کے بعد ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی جس میں کثیر جیتہ تعلقات، تجارت، روابط، دفاع ، سلامتی اور ثقافت میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کی ازبکستان خطے کے ممالک کے لئے تجارت کی توسیع کے حوالے سے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دستیاب مختلف سہولیات پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لیے کراچی پورٹ کو ترمز سے منسلک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک خوشحال وسطی ایشیا اور بڑھے ہوئے علاقائی روابط کے لیے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے اور پاکستان ازبکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو عملی جامہ پہنانے سے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان اور ازبکستان دونوں کے مشترکہ عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی گفتگو کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔