لائسنس پلیٹ نے امریکی شخص کو 50 ہزار ڈالر جتوا دیے

میری لینڈ کے مقامی شخص نے گزشتہ برس بھی لائسنس پلیٹ کی مدد سے لاٹری جیتی تھی

امریکا میں ایک شخص نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ہندسوں کا استعمال کرکے 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ہیٹس وِل سے تعلق رکھنے والے شخص نے انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اکثر سڑک پر چلتی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ یاد کرلیتے ہیں اور ان ہندسوں کو استعمال کرتے ہوئے پِک 5 ڈرائینگ نامی لاٹری کھیلتے ہیں۔

اس ہی طرح کے ہندسوں کے ایک سیٹ نے گزشتہ ہفتے ان کی زندگی تب بدلی جب لاٹری میں ان کے پانچوں ہندسے 3-3-5-0-2 میچ کر گئے۔


ٹکٹ کی بدولت انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے پانچوں نمبر لگے تو وہ بہت خوش اور پُرجوش تھے۔

حیران کن طور پر 3-5-0-2 کے ہندسوں کی ترکیب نے انہیں 2023 میں 5000 ڈالر کا انعام جتوایا تھا۔
Load Next Story