شامبمباری اورجھڑپوں میں90 ہلاکہیلی کاپٹرتباہ

حمص ودیگر شہروں میں گولہ باری، ترک سرحدکے قریب باغیوں نے کراسنگ پوائنٹ پرقبضہ کرلیا

شام کے شہر الیپو میں باغی لڑائی کے دوران تباہ ہونے والی عمارت کے سامنے سے گذررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں جمعرا ت کوجاری تشددمیں کم ازکم 90 افرادجاں بحق ہوگئے۔


شمالی علاقے میں ایک پٹرول پمپ پرسرکاری فضائیہ کی بمباری میں 30 شہری جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔دمشق میں ایک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا،حکومت مخالفین کا کہناہے کہ انہوںنے گرایاجبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ایک سویلین طیارے سے ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹرگراہے۔ہیلی کاپٹرمیں مارے جانے والے فوجیوں کی تعدادنہیں بتائی گئی۔ دمشق کے کئی علاقوں پرجمعرات کوہیلی کاپٹروں نے شیلنگ جاری رکھی، حلب میں بھی سرکاری طیاروں نے باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں کونشانہ بنایا۔دائرالزور،حما،حمص اورادلیب پربھی سرکاری فوج نے گولاباری جاری رکھی جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

حما ایک صحافی جس کا نام حسن بتایاگیاہے جو عالمی میڈیاکووہاں کی صورتحال کے بارے میں خبریں بھیجتاتھا اپنے گھرپرگولاگرنے سے زندہ جل کرجاں بحق ہوگیا۔ ہالینڈ میں جاری فرینڈزآف سیریاکے 60 ممالک کے اجلاس میں بشارالاسدحکومت پرپابندیاں مزیدسخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔شام میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد29 ہزارسے بڑھ گئی ہے جس میں 20 ہزارعام شہری ہیں۔ترک سرحدکے قریب باغیوں نے اہم کراسنگ پوائنٹ پرقبضہ کرلیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہاہے کہ شام میں دونوں فریق آخری دم تک لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story