آلو پھر مہنگا ملک میں اوسط قیمت 66 روپے فی کلو گرام سے تجاوز
مرغی، پیاز، دہی، سرخ مرچ پاؤڈر، گائے کے گوشت ودیگر7 اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
ABBOTABAD:
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں آلو کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.29 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 7.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق 26 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ12ہزار اور 18ہزار آمدن والوں کے لیے 0.31 فیصد، 35ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.29 اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق 26جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، سب سے زیادہ اضافہ آلو کی قیمت میں ہوا جو 9.01 فیصداضافے کے ساتھ 61.06 روپے سے بڑھ کر اوسطاً 66.56 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔
زندہ مرغی کی قیمت 3.87 فیصد بڑھ کر 168.47 کلوگرام، لان کی قیمت 2.13 فیصد بڑھ کر 233.56 روپے میٹر، تیار سادہ چائے 1.66 فیصد کے اضافے سے 18.40 فی کپ ہوگئی، اس کے علاوہ پیاز کی قیمت 0.59 فیصد، دال ماش 0.53 فیصد، دہی0.50 فیصد، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی 0.48 فیصد، خشک دودھ 0.43 فیصد، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 0.42 فیصد، چینی 0.31 فیصد، گائے کا گوشت 0.20 فیصد اور درمیانے سائز کی سادہ بریڈ 0.12 فیصد مہنگی ہوئی۔
پی بی ایس کے مطابق 11 اشیاکی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی جس میں ٹماٹر 7.44 فیصد کی کمی سے 33.59 روپے فی کلوگرام، کیلے 1.45 فیصد کمی سے 106.70 روپے فی درجن، لہسن1.12فیصد کمی سے 116.44 روپے فی کلوگرام اور انڈے 0.93 فیصد کی کمی سے 83.23 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ پکانے کا تیل (ٹن)، دال مونگ، آٹا، گندم، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی (ٹن) اور اری6چاول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، ساتھ ہی باسمتی ٹوٹا چاول، بکرے کا گوشت، تازہ دودھ، سرسوں کا تیل، دال مسور، دال چنا، گڑ، نمک لاہوری کھلا اور چائے کی پتی سمیت 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔