- کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ جنگل ایڈونچر کا انعقاد
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، دوست پر شبہہ
- لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا
- ساحل عدیم نے کیسے درست کہا؟
- کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی
- کارِ سرکار میں مداخلت؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- ایران میں صدارتی انتخاب؛ مسعود پزشکیان صدر منتخب
- تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست
- کراچی میں تیزہوائیں، پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- کراچی؛ مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار
- عمران خان رہائی تحریک سے مینڈیٹ چور حکومت بوکھلا گئی ہے، بیرسٹر سیف
- بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب
- پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی
- آئس کریم کے صحت بخش فوائد
- کراچی؛ سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کا شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کا انکشاف
- کوپا امریکا؛ ارجنٹینا نے ایکواڈور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
- مودی سرکار کا بھارتی اقلیتوں پر نئے فوجداری قوانین کا نفاذ
- وزن کم کرنے والی ادویات کینسر کیخلاف بھی مزاحم
- برڈ فلو ویکسین کیلئے امریکی حکومت کا ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر دینے کا اعلان
- خلائی ملبے سے بچانے کیلئے چینی خلائی اسٹیشن پر حفاظتی آلات نصب
ویمنز ٹی20 ایشیاکپ، پاکستان ٹیم کا کیمپ ہفتے سےشروع ہوگا
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2661715-womens-1720023483-940-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
کراچی: ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتہ سے شروع ہوگا۔
19 تا 28 جولائی سری لنکا کے شہر دمبولہ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے لیےمنتخب 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پرحنیف محمد ریجنل اکیڈمی کےاوول گراونڈ پر اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کیمپ ٹیم کی اپنی منزل کی جانب روانگی تک جاری رہے گا۔
15 رکنی قومی ویمن ٹیم ندا ڈار( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔
سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ،حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
8 ٹیموں کے ایونٹ کےگروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو میچز ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔