کراچی تیزرفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
ٹیکسی میں سوار خاتون اور دو بچے زخمی، پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا ، حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور اور خاتون جاں بحق جبکہ ماں اور 2 بچے زخمی ہوگئے ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس نے ڈمپر کو نذر آتش کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے صورتحال پر قابو پالیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی یوپی موڑ پر پاور ہاؤس جانے والی سڑک پر تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور اس کے 2 بچے زخمی ہوگئے حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر پر پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرسید افتخار پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد ڈمپر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ایس ایچ او سرسید افتخار کے مطابق ڈمپر کے ڈرائیور اذان خان کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ نسرین اور 55 سالہ محمد رفیق اور زخمیوں کی شناخت 30 سالہ سدرو زوجہ فرحان اور سدروکے 2 بچوں 10 سالہ ایمان اور 7 سالہ احمد ولد فرحان کے نام سے کی گئیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا محمد رفیق ٹیکسی ڈرائیور اور نارتھ کراچی سیکٹرسیون سی کا رہائشی تھا جبکہ متوفیہ نسرین اور زخمی خاتون اور دونوں بچے ٹیکسی کے مسافر بتائے جاتے ہیں تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔