- امریکی شہری نے آنکھوں کے خول سے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالے
- راولپنڈی؛ شاپنگ مال میں چوری کی دلیرانہ واردات، ویڈیو سامنے آ گئی
- پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
- ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں، عمر ایوب
- کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ جنگل ایڈونچر کا انعقاد
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، دوست پر شبہہ
- لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا
- ساحل عدیم نے کیسے درست کہا؟
- کوہلی، روہت کو لیکر سریش رائنا نے بھارتی بورڈ سے بڑی اپیل کردی
- کارِ سرکار میں مداخلت؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- ایران میں صدارتی انتخاب؛ مسعود پزشکیان صدر منتخب
- تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست
- کراچی میں تیزہوائیں، پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- کراچی؛ مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار
- عمران خان رہائی تحریک سے مینڈیٹ چور حکومت بوکھلا گئی ہے، بیرسٹر سیف
- بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب
- پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی
- آئس کریم کے صحت بخش فوائد
- کراچی؛ سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کا شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کا انکشاف
- کوپا امریکا؛ ارجنٹینا نے ایکواڈور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
آئیڈیازعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2661768-cm-1720032168-466-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز IDEASعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو پاکستان اوردیگربین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین، کاروباری حضرات ، دفاعی حکام اور صنعت کاروں کےمابین تجارتی تبادلے کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں انٹرنیشنل ڈیفنس ای گزیبیشن اینڈ سیمینار آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کے دوسرے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی ڈی پی او میجر جنرل اسد نواز، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 تا 22 نومبر 2024 تک منعقد کیاجائے گا۔ 12ویں ایڈیشن کی میزبانی درحقیقت ہماری تکنیکی ترقی، جدت اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کا یہ ایڈیشن عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مستحکم کرنے کے حوالے سے راہیں ہموار کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اہم تقریب کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں قومی سطح پرمتعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اقدامات کو مزید بہتر کرناہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔