- سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا
- ہمیں ادارے سے مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- بنگلادیشی کرکٹر برین ہیمرج کا شکار
- گمبٹ میں پہلی بار ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن
- پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ زیادتیوں پر کیوں بات نہیں کرتی؟ اسد قیصر
- پاک بھارت مقابلہ؛ شائقین ہوجائیں تیار! آج سابق اسٹارز مدمقابل آئیں گے
- ایکسپورٹ فنانس اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
- چھوٹی مچھلیوں پر مبنی خوراک عمر میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے
- اسرائیل کے غزہ میں 50 سے زائد مقامات پر فضائی حملے، 58 فلسطینی شہید
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ منسوخ کردیا
- گزشتہ مالی سال واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ سے زائد سستی بجلی پیدا کی گئی
- وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے پر اتفاق
- سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان
- بیماری کی تشخیص میں دشواری، اَن پڑھ خادمہ نے ڈاکٹر کی مشکل آسان کردی
- مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی
- آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان
- اسٹیٹ بینک نے مالی استحکام کی جائزہ رپورٹ 2023ء جاری کردی
- پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کئی ملکوں سے مہنگا، بلومبرگ
- خسرے کی ابتدائی تین علامات جنہیں اکثر لوگ نظرانداز کردیتے ہیں
- ننھا کرکٹر بابراعظم سے ملاقات کے بعد ہاتھ چومنے لگا، ویڈیو وائرل
وزیر اعلیٰ سندھ اور عذرا پیچوہو کی نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت و آبادی بہبود سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس اور نیویارک اسمبلی کے ریپبلکن اسمبلی مین مسٹر ایلک بروک کراسنی سے ملاقات کی۔
ملاقات کا مقصد نرسوں کو امریکا میں کام کرنے کی اجازت دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال تھا۔امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) بھی ملاقات کا حصہ تھی۔وفد میں ایپک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، ایپک کے صدر امتیاز راہی اور ڈائریکٹر ایپک ڈاکٹر پرویز اقبال شامل تھے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویلپمنٹ مسٹر دبیر اے خان، سی ای او ایس آئی ای ایچ ایس بریگیڈیئر (ر) طارق لکھیر، اے کے یو میں نرسنگ کے سربراہ ڈاکٹر رفعت جان، ڈاؤ یونیورسٹی کی پرنسپل نرسنگ محترمہ روبینہ قاسم، پرنسپل نرسنگ لمس محترمہ پروین اور پرنسپل کورنگی نرسنگ کالج مسٹر شبیر جھٹیال نے شرکت کی۔
اجلاس میں نرسوں کو امریکا بھیجنے کے عمل میں درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی۔ دونوں فریقوں نے امریکا میں کام کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں امریکا اور پاکستان دونوں میں اسٹاف لیول کمیٹی کو مطلع کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔