دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی صبا قمر

اداکارہ بالی ووڈ فلم 'ہندی میڈیم' میں اداکاری کرچکی ہیں

صبا قمر کو دیپیکا پڈوکون کی فلم کی آفر ہوئی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم 'لو آج کل' میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔

صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں وہ فلمیں نہیں کرسکی۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم 'ہندی میڈیم' سے قبل مجھے تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جن میں 'دہلی 6'، 'لَو آج کل'، اور 'کاک ٹیل' شامل تھیں۔


اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم 'دہلی 6' کے لیے آڈیشن بھی دے دیا تھا لیکن پھر میری والدہ نہیں مانیں تو میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ جب مجھے فلم 'لو آج کل' کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے یہ فلم خود اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ فلم میں مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون کا ہوگا تو اُن کے سامنے مجھے کون دیکھے گا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ جاکر فلم 'لو آج کل' دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا کر بہت بڑی غلطی کردی۔

واضح رہے کہ صبا قمر بالی ووڈ فلم 'ہندی میڈیم' میں اداکاری کرچکی ہیں، اس فلم میں اُنہوں نے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }