خفیہ ادارے کی رپورٹ کسٹمز سمیت ایف بی آر کے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بنادیا گیا
ان افسران کو مستقبل میں کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائےگی، وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر انہیں ہٹایا
ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بنا کر ایڈمن پول میں تعینات کر دیا، ان افسران کو مستقبل میں کوئی اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی، انہیں خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا۔
ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تبدیل شدہ گریڈ بیس کے افسران میں سے سولہ کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے، ایڈمن پول میں تعینات ہونے والے دیگر گیارہ افسران کا تعلق کسٹمز سروس سے ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لا کراچی طارق غنی، کمشنر انکم ٹیکس سرگودھا محمد عابد، کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور حمیرا مریم اور کمشنر ریجنل ٹیکس لاہور محمد نوید اختر کو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
پول میں ٹرانسفر ہونے والے دیگر افسران میں ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی محمد علی، کمشنر ان لینڈ ریونیو نعیم بابر، کمشنر ریجنل ٹیکس گوجرانوالہ ذوالقرنین علی شاہین، کمشنر ریجنل ٹیکس کراچی عبدالقادر شیخ ، کمشنر انکم ٹیکس ملتان پیر خالد احمد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی ایم عاصم خٹک، کمشنر ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ رضی رحمن خان، کمشنر اسپیشل زون اسلام آباد نوشیروان خان، کمشنر فاضلی ملک کمشنر پشاور کو ایڈمن پول اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
کلکٹر کسٹمز اپیل اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین، ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور محمد عدنان اکرم، ڈی جی لا اینڈ پراسیکوشن محمد مقبول عامر، چیف ایف بی آر ملک کامران اعظم خان، چیف ایف بی آر پی اے سی خالد حسین جمالی کو بھی ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں کلکٹریٹ کسٹمز اینڈ جوڈی کیشن رضا، ڈائریکٹر آڈٹ پوسٹ کلیرنس سمیع الحق، چیف ایف بی آر عنبرین احمد تارڑ، چیف ایف بی آر عامر رشید شیخ، ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر نوید اقبال اور کلکٹر کسٹمز اینڈ جوڈی کیشن کوئٹہ محمد احسن خان کو ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔