سو سالہ افراد کی سب سے بڑی تقریب کا ریکارڈ
اطالوی ریٹائرمنٹ ہوم چین میں سالانہ سو سالہ افراد کی بیٹھک میں 70 افراد نے جمع ہو کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ایک اطالوی ریٹائرمنٹ ہوم چین میں منعقد ہونے والی سالانہ سو سالہ افراد کی بیٹھک میں 70 افراد نے جمع ہو کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
فونڈازائیون اوپرا اِماکولاٹا نامی ادارہ جو وینیٹو اور گوریزیا میں 11 ریٹائرمنٹ ہوم چلاتا ہے، گزشتہ 15 برسوں سے سو سالہ افراد کی سالانہ بیٹھک کا انعقاد کرتا آ رہا ہے اور یہ ایونٹ وقت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔
اس سال اٹلی کے شہر پیڈیوا میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار کو مدعو کیا گیا جنہوں نے شرکاء میں 70 سو سالہ افراد کی موجودگی کا مشاہدہ کیا۔
اس تقریب نے 2016 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی 45 سو سالہ افراد کی تقریب کا ریکارڈ توڑا۔