پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفا دیدیا ہنگامی اجلاس طلب

پی ایس ایکس کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی کے چیئرپرسن کیساتھ اختلافات استعفے کی وجہ بنے،ذرائع

(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفا دے دیا، جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کے لیے استعفا دیا ہے۔



دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا بورڈ قانونی طور پر استعفا رد نہیں کر سکتا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبر احمد چنائے کے مطابق ایم ڈی نے استعفا کیوں دیا، اس بات کا بورڈ اراکین کو نہیں پتا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ خان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی تھے۔ ان کے اور چیئرپرسن کے درمیان اختلافات استعفا کی وجہ بنے ہیں۔


بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی پی ایس ایکس کا استعفا منظور کرلیا۔ بورڈ ممبران نے پی ایس ایکس کے لیے مستعفی ایم ڈی فرخ ایچ خان کی خدمات کو سراہا۔ استعفا منظور ہونے کے بعد بھی فرخ خان پی ایس ایکس میں 2ستمبر 2024 تک خدمات انجام دیں گے۔

Load Next Story