وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا خیبرپختونخوا حکومت
تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا اغاز ہو چکا ہے اور اس تحریک کی قیادت علی امین گنڈا پور کررہے ہیں، اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا، پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی، پی ٹی آئی کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیمت دیگر پارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائیگی، دونوں جگہ پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر ہوگا جس کو دیکھ کر فارم 47 والے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔