سنگل مدرز کو معاشرے میں ’غنڈی‘ اور ’بدتمیز‘ پکارا جاتا ہے متھیرا

طلاق کے بعد میاں بیوی کا تعلق بالکل ختم ہوجاتا ہے اور بچوں کی ساری ذمہ داری کسی ایک کے سر پر آجاتی ہے، ماڈل

فوٹو: فائل

پاکستان کی نامور ماڈل اور ہوسٹ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشے میں سنگل مدرز کو 'غنڈی' اور 'بدتمیز' کے لقب ملتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد والدین بچوں کی اچھی تربیت کرسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد میاں بیوی کا تعلق بالکل ختم ہوجاتا ہے اور بچوں کی ساری ذمہ داری کسی ایک کے سر پر آجاتی ہے۔


متھیرا نے بتایا بطور سنگل مدر انہوں نے بہت زیادہ جدوجہد کی ہے اور پرورش کے اخراجات پورے کرنے کیلئے انہیں بہت ساری ملازمتیں کرنی پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں : نادر علی کے پروگرام میں جانے پر اب بھی پچھتاوا ہے، متھیرا

یہ بھی پڑھیں : متھیرا نے ہمایوں سعید کو پاکستان کا 'شاہ رخ خان' قرار دے دیا

اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور یہ اکثر خواتین کے ساتھ ہوتا ہے لیکن اسے سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔
Load Next Story