معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

ناہید انصاری نے نامور ٹی وی چینلز پر کوکنگ شوز کیے

ناہید انصاری کا شمار پاکستان کی نامور شیفس میں ہوتا تھا : فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف شیف ناہید انصاری دُنیا سے کوچ کرگئیں، شیف کے انتقال کی افسوسناک خبر پر مداح غم سے نڈھال ہیں۔

ناہید انصاری کا شمار پاکستان کی نامور شیفس میں ہوتا تھا، اُنہوں نے نامور ٹی وی چینلز پر کوکنگ کے پروگرام کیے، اُن کی نرم مزاج شخصیت کی وجہ سے ہر کوئی اُنہیں بےحد پسند کرتا تھا۔

شیف ہونے کے ساتھ ساتھ وہ کوکنگ، بیکنگ اور ہینڈی کرافٹ کی کلاسز بھی دیتی تھیں، وہ بہت مہذب، مہربان اور نرم لہجے میں بولنے والی شخصیت تھیں لیکن گزشتہ روز اچانک اُن کے انتقال کی خبر سامنے آئی جس نے ناہید انصاری کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ناہید انصاری کے انتقال کی اطلاع دی، اُنہوں نے ناہید انصاری کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ ناہید آپا انتقال کرگئی ہیں۔

سدرہ اقبال نے ناہید انصاری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی خدمات اور صلاحیتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ہم ان کی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دُعاگو ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ! ناہید انصاری کے اہل خانہ کو عاجزی کے ساتھ یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔


ناہید انصاری کو 5 جولائی کی شب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Sidra Iqbal (@iqbalsidra)




Load Next Story