خوبصورت چہرے کے علاوہ ہر چیز پر محنت کی ماہِ نور حیدر

16 سال کی عُمر میں ملازمت شروع کردی تھی، اداکارہ

ماہِ نور حیدر کو ڈرامہ سیریل 'خئی' میں 'آپانا' کے کردار سے شہرت ملی : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے کہا ہے کہ اُنہیں صرف 16 سال کی عُمر میں زندگی کی حقیقت معلوم ہوگئی تھی۔

حال ہی میں ماہِ نور حیدر نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

ماہ نور حیدر نے اپنی زندگی کی سب سے پہلی نوکری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 16 سال کی عُمر میں ملازمت شروع کردی تھی اور اُسی وقت میرے سامنے زندگی کی حقیقت سامنے آگئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایک فیشن کیفے میں بطورِ مارکیٹنگ مینیجر ملازمت کرتی تھی، مجھے مختلف کوآپریٹو دفتروں میں میٹنگ کے لیے جانا ہوتا تھا۔


اُنہوں نے کہا کہ میں ایک بار جب میٹنگ کے لیے گئی تو وہاں ایک سینیئر صاحب بیٹھے تھے، وہ مارکیٹنگ کے شعبے کے ماہر تھے۔

مزید پڑھیں: برقع پہننے پر والدین اور دوستوں نے بہت مذاق اُڑایا، ماہِ نور حیدر

ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اُن صاحب نے مجھ سے کہا کہ تمہیں کیا لگتا ہے کہ تمہیں یہ ملازمت تمہاری قابلیت پر ملی ہے، اگر تُم ایسا سوچتی ہوں تو یہ تمہاری غلط فہمی ہے کیونکہ تمہیں صرف خوبصورتی کی وجہ سے ملازمت ملی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اُس دن کے بعد سے میں نے آج تک اپنی خوبصورتی پر محنت نہیں کی بلکہ اپنے لُکس کے علاوہ ہر چیز پر محنت کی۔

واضح رہے کہ ماہِ نور حیدر کو مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'خئی' میں 'آپانا' کے کردار سے شہرت ملی، اس ڈرامے میں زمدہ کا کردار در فشاں سلیم جبکہ چنار خان کا کردار فیصل قریشی نے ادا کیا تھا۔
Load Next Story