بلوچستان کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا چھٹا روز

صوبے میں 9 لاکھ 51 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، اب تک 94 فیصد بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں

فوٹو: فائل

بلوچستان کے 16 اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری رہی۔


ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کی گئی ہے، سات روزہ مہم کا آج چھٹا روز بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری رہا جس میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق صوبے میں 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، اور اب تک 94 فیصد بچوں کو پولیوکے قطرے پلا چکے ہیں۔
Load Next Story