خیبرپختونخواحکومت کاآئی ڈی پی بچوں کیلئے صحت کاانصاف پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں آئی ڈی پیز کے مقامی لوگوں کے بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔

رواں برس پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے آئی ڈی پی بچوں کے لئے صحت کا انصاف پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں کافی عرصے سے بچوں میں مختلف وبائی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی ویکسی نیشن نہیں ہوسکی ۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے بچے پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ جسے روکنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے 6 اضلاع میں صحت کا انصاف پروگرام کے تحت ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت پشاور ، ہنگو،بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں یکم جولائی سے آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ ہی اضلاع کے دیگر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں جہاں انتہاپسند گروپ انسداد پولیو ویکسی نیشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
Load Next Story