محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
ندی نالوں میں سیلابی صورت حال اور طغیانی، پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورت حال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات اور کل موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورت حال اور طغیانی کا خطرہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ خطہ پوٹھوہار، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوسری طرف بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند ایک مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔